ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / انڈونیشیا: پارلیمنٹ کے اسپیکر پر کرپشن کا الزام

انڈونیشیا: پارلیمنٹ کے اسپیکر پر کرپشن کا الزام

Tue, 11 Apr 2017 19:53:35    S.O. News Service

جکارتہ،11اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انڈونیشیا کے انسدادِ بدعنوانی کے ادارے نے ملکی پارلیمان کے اسپیکر پر کرپشن کے الزامات کے تناظر میں ان پر چھ ماہ کے لیے بیرون ملک کا سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس ادارے کے مطابق پارلیمانی بجٹ میں مبینہ طور پر 170 ملین ڈالر کا غبن کیا گیا ہے۔ اس رقم کے ذریعے الیکٹرانک شناختی کارڈ خریدنے کا پلان بنایا گیا تھا۔ اب تک کی تفتیش کے مطابق کم از کم 37 سیاستدانوں کو اس اسکیم سے مالی فائدہ پہنچا ہے۔ انڈونیشیا کے انسدادِ بدعنوانی کے ادارے کو بہت سخت پالیسی اپنانے پر شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔ اس ادارے کے ایک اہلکار پر حال ہی میں ایک نامعلوم شخص نے تیزاب پھینکا تھا۔ جس افسر پر تیزاب پھینکا گیا، وہی اسپیکر کے خلاف کرپشن کی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔


Share: